ایک نیوز: سینیٹر دنیش کمار نے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے صرف گریڈ بیس اور اکیس کے افسران ہیں۔ بلوچستان کو وزارتیں نہیں چاہئیں بلکہ بیوروکریسی میں حصہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی میں لوگ ہوں گے تو بلوچستان میں ترقی ہو سکے گی۔
وزیرپارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا ردعمل:
وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے دنیش کمار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی میں طریقہ کار شروع سے چل رہا ہے۔ نگران حکومت کے آنے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آپ بہتر جانتے ہیں کہ اس میں تبدیلی کیسے کی جا سکتی ہے۔