ویب ڈیسک : کروڑ لعل عیسن میں پی ٹی آئی امیدوا ر کے علاوہ سبھی امیدوار کلئیر قرار، ایف بی آرنے سابق ایم این اے مجید نیازی ، امیدوار علی اصغر گرمانی کو نادہند قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کے دوران ایف بی آر نے سیاستدانوں کی ٹیکس کی معلومات فراہم کردی ہیں۔ اس حوالے سے کروڑ لعل عیسن میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے مجید نیازی 2 کروڑ 19 لاکھ ٹیکس کا نادہندہ قرار دیا گیا ۔
مجیدنیازی پر کمرشل اراضی کو زرعی اراضی ظاہر کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے ۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار علی اصغر گرمانی 33 لاکھ ٹیکس کے نادہندہ نکلے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کروڑ لعل عیسن میں تحریک انصاف کے علاوہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے ۔
یادرہے کروڑ لعل عیسن لیہ سے 159 مردوخواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔