خیبر: کسٹمز عملے کی بڑی کارروائی، ہزاروں ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد

Dec 26, 2023 | 10:41 AM

ویب ڈیسک: خیبر میں کسٹمز عملے نے کارروائی کرکے 11 ہزار ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد کرلی اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق طورخم امپورٹ ٹرمینل میں کسٹم عملے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ 

کلیکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ ٹرک سے 11 ہزار ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد ہوئیں جس پر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔ 

کلیکٹر کسٹم کا مزید کہناتھا کہ نان کسٹم پیڈ ممنوعہ ادویات افغانستان سے سمگل کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں