شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان، ضمانتی مچلکے جیل پہنچادیے گئے

Dec 26, 2023 | 10:29 AM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

بانیی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے ضمانت منظورہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں