پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار سے بھی گرگیا

Dec 26, 2023 | 10:13 AM

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 ہزار سے نیچے آ گیا۔

100 انڈیکس 791 پوائنٹس کم ہو کر 60 ہزار 913 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا

ادھر امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے کا تھا۔

مزیدخبریں