نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ 

Dec 26, 2023 | 09:23 AM

ایک نیوز: نمل (NUML) یونیورسٹی ملتان کیمپس کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلبہ و طالبات نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔ 

طلبہ و طالبات کو پاک فوج کی ملک و قوم کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں اور آئندہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ طلبہ و طالبات کو اسالٹ کورس اور فوجی زندگی کا عملی نمونہ دکھایا گیا جس سے طلباء خوب لطف اندوز ہوئے۔ 

طلباء کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طلباء نے بڑے جو ش و خروش سے حصہ لیا۔ طلبہ و طا لبات کو بکتر بند گاڑیوں کی سیر کروائی گئی اور فائرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ 

اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم لوگوں نے یہاں یہ دیکھا ہے کہ کس طرح سے پاک فوج اپنے ملک و قوم کے لیے محنت کر رہی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط بنا رہی ہے"۔ " ہمیں یہ پتہ چلا کہ پاک فوج کے جوان کیسے زندگی بسر کرتے ہیں اور سخت ٹریننگ کرتے ہیں۔"۔ "اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہئیں تاکہ پاک فوج کا عوام کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط ہوسکے۔" 

مزیدخبریں