پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کرسمس کی پروقار تقریبات 

Dec 26, 2023 | 09:09 AM

ایک نیوز: ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا دن بھرپور مذہبی جوش و خروش سے منایا۔ شہر کے مختلف گرجا گھروں میں دن بھر تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ 

مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مرکزی تقریب سینٹ جان کیتھڈرل چرچ پشاور میں منعقد ہوئی۔

 مسیحی برادری کی مذہبی عبادات میں بڑے، بچے اور بزرگ سب شامل ہوئے۔ باجوڑ میں بھی کرسمس کا تہوار خوب مذہبی جوش وخروش سے منایا گیا۔ مسیحی برادری نے بہترین انتظامات کے انعقاد پر سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں