’’سالار‘‘کےچرچے،تین دن میں400کروڑکابزنس کرلیا

Dec 26, 2023 | 06:41 AM

ویب ڈیسک:سپر اسٹار پرابھاس کی فلم’ ’سالار‘‘ نے تین دن میں400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پرابھاس کی فلم’’سالار‘‘نےکامیابی کےپنجےگاڑھ دئیے،اوپننگ ڈےپر178کروڑکابزنس کرکےنہ صرف ہندی سینماکےتمام ریکارڈتوڑدئیےبلکہ بالی ووڈکنگ شاہ رخ کی فلم’’جوان‘‘کوبھی پیچھےچھوڑدیا۔
فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا، پرابھاس ’’سالار‘‘ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ’ورادراجا منرا‘ کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔
نئی فلم کو بلاک بسٹر سیریز ’’کے جی ایف‘‘ کےڈائریکٹر پرشانت نیل نے بنایا ہے اور اس کی کہانی کو ’’کے جی ایف‘‘ کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
’’سالار : سیزفائر1‘ ‘کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ’ ’سالار‘‘ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا۔

مزیدخبریں