پنجاب میں دھندکاراج،حدنگاہ کم ہونےپرموٹرویزبند

Dec 26, 2023 | 02:44 AM

ایک نیوز:پنجاب میں دھندکاراج،حدنگاہ کم ہونےپرموٹرویزکوہرقسم کی ٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شدیددھندہونےکےباعث حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکوبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم5کوشیرشاہ ٹول پلازہ سےظاہرپیرتک دھندکےباعث بندکردیاگیا،ایم4موٹروےپرشیرشاہ سےشام کوٹ تک ٹریفک معطل ہے،لاہوسیالکوٹ موٹروےپربھی ٹریفک کاداخلہ بندکردیاگیا۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم3فیض پورتارجانہ دھندکی وجہ سےبندکردی گئی،موٹروےایم2پرلاہورتاکوٹ سرورتک ٹریفک معطل کردی گئی،موٹروےایم5ظاہرپیرتاروہڑی تک ٹریفک کیلئےبندکردی گئی۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں ۔ صبح10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
سیدعمران احمدکےمطابق روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔

مزیدخبریں