گوگل کی جانب سے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان

گوگل کی جانب سے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان
کیپشن: گوگل کی جانب سے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک:گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ نےمزید30ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہاہے۔ گوگل کی جانب سے ایڈ (ad) سیلز ڈیپارٹمنٹ کو ری اسٹرکچر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کیونکہ اب اس کام کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ مہینوں میں اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث کمپنی نے مختلف عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایڈ سیلز اور کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص شعبوں کو ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔