ایک نیوز نیوز:خیبرپختونخوا میں2200روپے میں فروخت ہونیوالا20کلوآٹے کاتھیلا2400روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ پنجاب حکومت کی آٹاسپلائی پر مسلسل پابندی نے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا۔عوام سستے داموں آٹے کو ترسنے لگے۔خیبرپختونخوا میں چند دنوں میں 20 کلو کے تھیلے میں 200 کا اضافہ ہوا۔ 2200 روپے کا تھیلہ اب 2400 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کی سالانہ گندم ضرورت 43 لاکھ میٹرک ٹن ہے مگر اپنی پیداوار صرف 13 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ گندم کی پیدا وار بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت نے 10 برس میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔