رات کودیکھا گیا خواب حقیقت میں کیسے بدلا ؟عمران خان کا بڑا انکشاف

Dec 26, 2022 | 23:27 PM

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فاسٹ بولر بننا چاہتے تھےمگر ان کا بولنگ ایکشن اس کیلئے رکاوٹ بن رہا تھاکئی کوششوںکے باوجود بھی بولنگ ایکشن تبدیل نہیں ہورہاتھا انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ غلطی کہاں ہورہی ہے ؟مگر رات کو میں نے ایک خواب دیکھا جس کی مدد سےمجھے اپنا بولنگ ایکشن تبدیل کرنے مدد ملی ۔
انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ تین سال کی مسلسل محنت کے بعد ٹیم میں واپس آیا ،میں پہلا بولر تھا جس نے اپنا ایکشن تبدیل کیا بڑے بڑے کرکٹر مجھے کہتے تھے یہ کبھی ہوا ہی نہیں ایسا بالکل ناممکن ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران ایک سال تک نوکری بھی کی ۔

اینکر نےان سے ایچیسن کالج کے دور میں کرکٹ کے حوالے سے سوالات کئے ۔عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ چودھری نثار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  ایچیسن کے دور میں   ٹیم کا کپتان میں (چودھری نثار )تھا عمران خان تو بارہویں نمبر کا کھلاڑی تھا ۔اس کی تو گیند کبھی وکٹوں میں جاتی ہی نہیں تھی ۔تو اس پر عمران خان نے ایک قہقہہ لگایا اور جواب دیا کہ چودھری نثار اب پچاس سال سے زائد عمر کے ہوگئے ہیں اس عمر میں ویسے بھی آدمی کی میموری کمزور ہوجاتی ہے میں ایچیسن کا بہترین کھلاڑی تھا ۔ جب اینکر نے سوال کیا کہ اس دور میں کپتان کون تھا ؟تو عمران خان نے اس کے جواب میں کہا کہ مجھے یاد نہیں کپتان کون تھا مگر میں کپتان نہیں تھا ۔

مزیدخبریں