مختصرعرصے میں ہرمحکمے،ادارے کا قبلہ درست کیا،پرویزالٰہی

مختصرعرصے میں ہرمحکمے،ادارے کا قبلہ درست کیا،پرویزالٰہی
کیپشن: In a short period of time, the Qibla of every department and institution was corrected

 ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کاکہنا ہے کہ چار ماہ کی قلیل مدت میں ہم نے ہر محکمے اور اداروں کو کہاں سے کہاں پہنچادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا  سابق ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرشید بھٹی سے ملاقت میں کہنا تھا کہ  اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کر رہا ہوں، مختصر عرصے میں عوام کی فلاح کا جتنا کام ہوا اتنا گزشتہ 10 برس میں نہیں ہوا، مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم قائد اور کرسمس کے موقع پرسکیورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان،پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی اور کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔