ق لیگ کےارکان پنجاب اسمبلی بھی دو دھڑوں میں تقسیم

ق لیگ کےارکان پنجاب اسمبلی بھی دو دھڑوں میں تقسیم
کیپشن: Members of the Q-League Punjab Assembly are also divided into two factions

ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد سے ووٹ سے پہلے ہی ق لیگ کے ارکان اسمبلی دھڑوں میں تقسیم ہونا شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ق لیگ کے رہنما چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینا ہے لیکن وہ جن 10 ایم پی ایز کی حمایت سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنے ہوئے ہیں ان میں سے تین چار ہم سے رابطے میں ہیں۔

چودھری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ  دہشتگردی پرسب کوحکمت عملی بنانی چاہیے۔فالواپ ہوناچاہیے۔ مزید کہا کہ سیاسی خاندانوں کو اکٹھے ملکر چلناچاہیے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشاورتی اجلاس میں دو جنوری کو پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔