ن لیگ کے کئی ارکان کے پی ٹی آئی سے رابطے ، فوادچودھری کا انکشاف

Dec 26, 2022 | 21:37 PM

ایک نیوز نیوز :اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل چودھری پرویز الٰہی کو بڑی کامیابی ملی ہے ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے انکشاف کیاہے کہ ن لیگ کے کئی ارکان پنجاب اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فوادچودھری نے کہا ہے کہ ہم عام الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں مگر حکومت شکست کے خوف سے الیکشن نہیں کرانا چاہتی۔ مسلم لیگ ن کے کچھ ارکان بھی رابطے میں ہیں۔ ان ارکان کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے۔تمام مسائل کا حل انتخابات ہے، معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام ميں توسيع نہیں کرتا تو ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔

مزیدخبریں