ایک نیوز نیوز: شام کے شہر رقعہ میں کرد سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر داعش کے خودکش حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے میڈیا سینٹر چیف فرہاد شامی نے کہا کہ ایک خودکش بمبار مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ داعش نے 2014 میں رقعہ سمیت عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا، لیکن 2019 میں امن معاہدہ ٹوٹنے کے بعد سے داعش گوریلا حملے کر رہی ہے۔
داعش کے ہزاروں دہشت گرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں، لیکن حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔