وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاسعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاسعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: Foreign Minister Bilawal Bhutto's telephonic contact with his Saudi counterpart

ایک نیوز نیوز: وزیرخارجہ بلاول بھٹو  اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان العسود  نےٹیلی فون پر باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق  کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو موسمیاتی لچکدار پاکستان سے متعلق آئندہ بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا۔کانفرنس 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہو رہی ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے لیے قیمتی سیلاب سے متعلق امداد پر مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کے لیے مملکت کی بھرپور حمایت سے آگاہ کیا۔ افغانستان کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

 وزرائے خارجہ نے افغانستان میں سلامتی، استحکام اور امن کے لیے اپنی حمایت اور افغان عوام کے لیے مزید پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی شمولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔