چین نے بڑے پیمانے پرفضائی حدود میں دراندازی کی، تائیوان

Dec 26, 2022 | 20:14 PM

ایک نیوز نیوز: تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ چینی فضائیہ کے 71 لڑاکا طیارے اور ڈرونز تائیوان کے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں طیاروں اور ڈرونز کے داخلے کو تائیوان کی حدود میں چین کی جانب سے اب تک کی جانے والی سب سے بڑی دراندازی قرار دیا جا رہا ہے۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ 43 چینی طیاروں نے ’میڈین لائن‘ عبور کی۔ میڈین لائن وہ غیر سرکاری لکیر ہے جو فضائی دفاعی زون کے اندر چین اور تائیوان کو الگ الگ کرتی ہے۔ 

چین نے کہا کہ اس نے تائیوان کے اردگرد  ’حملے کی مشقیں‘ کی ہیں جو کہ تائیوان اور امریکہ کی طرف سے اشتعال انگیزی کا جواب تھیں۔

تائیوان مشرقی چین کے ساحل پر ایک خود مختار جزیرہ ہے جس کے بارے میں بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ چین کا حصہ ہے۔ چین اسے اپنے سے الگ ہونے والے ایسے صوبے کے طور پر دیکھتا ہے جو بالآخر دوبارہ اس کا حصہ بن جائے گا۔

دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں