شہید کیپٹن محمد فہدخان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

شہید کیپٹن محمد فہدخان کی نماز جنازہ اداکردی گئی  
کیپشن: The funeral prayer of Shaheed Captain Muhammad Fahd Khan was performed

ایک نیوز نیوز :شہید کیپٹن محمد فہدخان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کےعلاقےکاہان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کیپٹن محمدفہدخان کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں اداکردی گئی، نماز جنازہ میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراور سینئر سول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔

  جوانوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئی۔ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کاہان میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فہد خان سمیت پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔ کیپٹن فہد بلوچستان کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں گزشتہ روز شہید ہوئے۔