ایک نیوز نیوز :چودھری سالک حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق چودھری سالک حسین کو مسلم لیگ ق کا سینیئر نائب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی مشاورت سے صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے سینئر نائب صدر کی تعیناتی کی منظوری دی ۔
سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔
واضح رہے کہ چودھری سالک حسین وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں ۔22 اپریل 2022 کو انہیں شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر مقرر کیا گیا۔ 12 مئی کو انہیں سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر کے طور پر قلمدان دیا گیا اور انہیں چینی اور دیگر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور خصوصی اقدامات کا ذمہ دار بنایا گیا۔