ایک نیوز نیوز: یوکرین فورسز کے روس کے ایک اہم ائیربیس پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی ڈرون کو اینجلز ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا، جس کا ملبہ گرنے سے فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کا ملبہ گرنے سے اہلکار ہلاک ہوئے۔
چند ہفتوں کے دوران روس کی اینجلز ایئربیس پر یہ دوسرا حملہ ہے، حالانکہ یہ بیس یوکرین سے تقریباً 600 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ائیربیس پر موجود جنگی طیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس کے ٹی یو-95 اور ٹی یو-161 بمبار طیارے اینجلز ایئربیس پر تعینات ہیں۔