وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنیوالے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تبدیل

Dec 26, 2022 | 18:34 PM

ایک نیوز نیوز :گورنر پنجاب کے حکم پروزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنیوالے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ کو تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان کے حکم پروزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ عبدالرؤف مہرکو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ بنایا دیا گیا  ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی ٹوٹیفائی کردیا تھا اور چیف سیکرٹری نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔تاہم بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر پرویز الٰہی اور صوبائی کابینہ کو بحال کیا۔

دوسری جانب پنجاب میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بیورو کریسی مشکل میں پھنس گئی۔ میرے احکامات پر کیوں عمل نہیں ہوا۔وزیر اعلی پرویز الہی نے بیورو کریسی سے جواب طلب کرلیا۔وزیر اعلی پرویز الٰہی کل محکموں کے سیکرٹریوں سے پنجاب کا بینہ کے فیصلوں اور ڈایریکٹو پر عمل درآمد بارے دریافت کریں گے۔

مزیدخبریں