پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا

Dec 30, 2022 | 10:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز :پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، میچ کم روشی کے باعث ڈرا کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 85 رنز بنا لیے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے پانچویں روز جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری جلد ہی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تاہم بعد میں سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 اور کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6، محمد وسیم جونیئر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 جبکہ میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ادھر مہمان ٹیم کی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو رنز بنانے سے روکے رکھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 311 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف ملا، پانچویں دن 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، نیوز لینڈ کو انہی 15 اوورز میں جیت حاصل کرنے کے لئے 138 رنز بنانے تھے۔138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے تاہم کم روشنی کے باعث امپائرز کی مشاورت اور دونوں ٹیموں کی رضا مندی سے میچ ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نےتیسرے روز کے دن کے اختتام پر پاکستان کی پہلی اننگ کے 438 رنز جی لیڈ کوختم کر دیا تھا۔ کپتان کین ولیمسن نے شاندار سنچری اسکور کی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹوم لیتھم 113 اور ڈیوڈ کونوے 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ   پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

 دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 165 رنز بنائے تھے اور اسے 273 رنز کا خسارہ ہ تھا۔ 

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی گئی۔

دوسرے روز  پاکستان نے 4 وکٹیں گنوائیں، کپتان بابر اعظم دن کے آغاز پر 161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ نعمان علی 7 ، محمدوسیم 2 اور میر حمزہ 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا، پہلے روز کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے، اور ساتھ ہی ایک دن میں 3 ریکارڈز اپنے نام کرڈالے۔

  بابراعظم نے سب سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔کپتان کا تیسرا اعزاز یہ تھا کہ وہ  اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر  بن گئے۔

ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 7، امام نے 24، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوائیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیم
کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلیمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ  تھے۔

نیوزی لینڈ کی فائنل الیون
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز نیوزی لینڈ کی پٹیل  فائنل الیون کا حصہ تھے۔

مزیدخبریں