ایک نیوز نیوز: افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بم دھماکے سے صوبائی پولیس چیف سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ بدخشاں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب گاڑی میں ہوا، دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق حملے کا ٹارگٹ افغان آرمی کا ایک کمانڈر تھا، جو کہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔
ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔