ایک نیوز نیوز: بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کالج میں ان کی جونیئر تھیں اور انہوں نے اداکارہ کی حاضری پوری کرنے میں مدد کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وویک اوبرائےنے کہا کہ 'میں ممبئی کالج میں کرینہ کپور سے دو تین سال سینئر تھا، وہ کالج میں نئی نئی آئی تھی اور انہیں چیزوں کا زیادہ علم نہیں تھا'۔
وویک نے بتایا کہ ' کرینہ کپور کو حاضری میں کچھ مسائل کا سامنا ہوا جس میں میں نے انکی مدد کی اور کہا اپون ہے نا، جس کے بعد میں ایڈمن آفس گیا اور اندر جاکر اس کی حاضری پوری لگادی اور اس کا مسئلہ حل ہوگیا'۔اداکار نے کہا کہ اس عمل پر کرینہ کافی حیران ہوئیں اور سوال کیا کہ یہ کیسے کیا جس پر میں نے کہا جاؤ مزے میں رہو۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور وویک اوبرائے نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے، دونوں نے 2004 میں یووا، 2006 میں اومکارا اور 2009 میں قربان میں اکٹھےکام کیاہے ۔