سال 2023 میں 38 چھٹیاں،سرکلر جاری

Dec 26, 2022 | 16:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:سرکاری افسران اور ملازمین کی سالانہ چھٹیاں کتنی ہوں گی ،بینکوں میں کب کب چھٹی ہو گی تفصیلات سامنے آ گئیں، حکومت نے سال 2023 کی عام تعطیلات سے متعلق سرکلر جاری کر دیا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2023میں38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، 2023میں 16عام تعطیلات،22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی،5 فروری 2023کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2023کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی 2023 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی، 22 سے24 اپریل2023عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی،29,30جون،یکم جولائی2023 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27 اور28جولائی2023 کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی،14اگست2023 کو یوم آذادی کی عام تعطیل ہوگی،28ستمبر2023 کو عیدمیلاد النبی کی عام تعطیل ہوگی،9نومبر2023کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی،25 دسمبر 2023 کو یوم قائداعظم/کرسمس کی عام تعطیل ہوگی،26دسمبر 2023کو مسیحی ملازمین کیلئے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی،سال2023 کیلئے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں،چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سال2023 میں کل 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی،سال2023 میں2جنوری،22 مارچ،3 جولائی کو بنکوں کی چھٹی ہوگی،مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی،غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

مزیدخبریں