عمران لطیف: سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔کالجز میں رواں سال 3ہزار 6 سو 50 عارضی اساتذہ بھرتی کیے جانے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 دسمبر مقرر ہے،جس میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد عارضی اساتذہ بھرتی کرنے ہیں،گذشتہ سال چار ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے تھے۔
اساتذہ کی بھرتی پرانی پالیسی کے تحت ہی ہوگی،اساتذہ کو پانچ ماہ کے لیے ہی بھرتی کیا جائے گا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کی خالی اسامیوں پر عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی 5 ماہ کی تاخیر سے شروع کی گئی تھی،عارضی اساتذہ کو صرف 5 ماہ کیلئے بھرتی کیا جائے گا،بھرتی ہونے والے اساتذہ کو 45 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
عارضی اساتذہ کی تعلیمی قابلیت ایم اے/ایم ایس سی یا 4 سالہ بی ایس لازمی قرار دی گئی ہے۔31 دسمبر کو میرٹ لسٹ اویزاں کی جائے گی،امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل 6 سے 9 جنوری تک ہونگے،کامیاب امیدواروں کی لسٹ 10 جنوری کو جاری کی جائے گی۔