سہیل تنویر کی 4 سال بعد یونس خان کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد

سہیل تنویر کی 4 سال بعد یونس خان کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو بیٹے کی پیدائش کے چار سال بعد مبارکباد دی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر ٹرولنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان کی 2018 میں کی گئی ٹوئٹس کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے شیئر کیں اور دعویٰ کیا کہ یونس خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ یہ تصاویر چار  سال پرانی تھیں۔

یونس خان نے 4 سال قبل بتایا تھا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے لیکن اب سہیل تنویر نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی جو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سہیل تنویر کی ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کیے۔  کسی نے ان کے وائی فائی کو سلو کہا تو  کسی نے کہا سہیل تنویر نے سرکاری وائی فائی پی ٹی سی ایل لگوایا ہوگا تبھی مبارکباد کی ٹوئٹ اب پوسٹ ہوئی۔

Sohail Tanveer living in 2018 ???? pic.twitter.com/uUQpOQWbgE

— Brownie ✨ (@the_desi_dream) December 26, 2022