ایک نیوز نیوز: بھارت میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا پر ریاست مدھیا پردیش کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 24 سالہ لڑکے نے لڑکی کو شادی سے مبینہ انکار کو وجہ بناتے ہوئے بری طرح پیٹا۔
Angry over marriage demand, man brutally assaults girlfriend in Madhya Pradesh's Rewa.
— The Jamia Times (@thejamiatimes) December 24, 2022
The youth slapping and punching the girl. Later, when the girl falls, the youth purportedly starts kicking her brutally. @NCWIndia pic.twitter.com/nvHPEdXfRD
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کا نام پنکج ہے جس نے لڑکی کو شادی کے لیے پیشکش کی لیکن اس نے انکار کیا جس پر اس نے لڑکی کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنوائی جو قریب کھڑے کسی دوسرے شخص نے بنائی۔
بعد ازاں لڑکی کو کھیتوں میں بے ہوش پڑا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔