ایک نیوز نیوز: نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا،زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔
ڈی پی او عمر خان کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کےدرمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔