ایک نیوز نیوز: لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات کے حتمی نتائج کاا علان کر دیا گیا ہے جس میں پائینئر پینل نے فتح حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پائینئر پینل کی جانب سے اعظم چوہدری چھ سو ووٹوں کی سبقت سے دوسری بار صدر اور عبدالمجید ساجد دوسری بار سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ جرنلسٹ پینل کوئی بھی نشست حاصل نہ کرسکا۔
لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2023 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پائینئر پینل، پروگریسو پینل اور جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا۔ الیکشن میں1779ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ حتمی نتائج کے مطابق پائینئر پینل کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ پائینئر پینل کی طرف سے اعظم چوہدری صدر منتخب ہوئے جنہوں نے1167 و وٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدوارناصرہ عتیق نے 571ووٹ حاصل کئے ۔ شاداب ریاض 939 ووٹ حاصل کرکے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل امیدواران اعجاز مرزا نے512 اور یوسف عباسی نے 256 ووٹ لئے۔ نائب صدرظہیر احمد بابر نے831ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل طاہر خان نے 393 اور محمد سدھیر چوہدری نے 487 ووٹ حاصل کئے ۔
سیکرٹری کی نشست پرعبدالمجید ساجد نے کامیابی حاصل کی اور1082ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل ذوالفقار علی مہتو نے652 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حسن تیمور جکھڑ 668 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ رانا محمد اکرام نے637 اور ظہیر شیخ نے 399 ووٹ لئے۔فنانس سیکرٹری کی نشست پرحافظ فیض احمد نے895 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل قمرالزمان بھٹی نے836 ووٹ حاصل کئے۔
گورننگ باڈی کی کل9 نشستوں کے نتائج کے مطابق محمد نواز سنگرا نے 713 ، عالیہ خان نے 699 ، حافظ عدنان طارق لودھی نے662 ، احمر کھوکھر نے660 ، محسن بلال نے 589 ، اسد جعفری نے569 ، رضا محمد نے 538 ، محمد کلیم نے 525 اور نفیس احمد قادری نے510 ووٹ حاصل کئے ۔
اس موقع پر صدراعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ صدراعظم چوہدری کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پائینئر پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور کی صحافتی برادری آئین و قانون کی بالا دستی اور جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کو عامل صحافیوں کا مثالی ادارہ بنانے کیلئے ممبران کی فوری سکروٹنی کا اعلان کیا جبکہ کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برو ز پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔