ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر چوری کی واردات،نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لے اُڑے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے چندقدم کے فاصلے پر چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں چور گھرسے قیمتی سامان لے گئے ہیں۔سیکرٹریٹ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ چور دن دیہاڑے گھر میں داخل ہوئے اور واردات کر کے فرار ہو گئے،نامعلوم چور گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لے گئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ چوروں کی تلاش کر رہے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔