اداکارہ ارمینا خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Dec 26, 2022 | 11:26 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: معروف پاکستانی فلم اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کی بیٹی کے منفرد نام پر سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بن روئے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے انسٹاگرام پر مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے نومولود کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ننھی پری کا نام ’آہمیلی آئلا رضا خان‘ رکھا ہے۔

ارمینا خان نے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہمارے دل خوشی سے بھرا ہوا ہے۔ اداکارہ کی بیٹی کے اس منفرد نام پر سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار ہیں جب کہ ان کے خاوند نے بیٹی کے نام کے مکمل معنی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتائے۔ ارمینا خان کے شوہر فیصل خان کے مطابق آہمیلی کے معنی ہیں 'محنتی اور جفاکش ' جب کہ آئلا کے معنی 'خدا کیلئے وقف ہونا' اور عبرانی زبان میں 'روشنی کا دائرہ' ہے۔

واضح رہے کہ ارمینا خان نے فیصل خان سے 2020 میں شادی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں