دہشتگردی کے بڑھتے واقعات،شہباز شریف کاقومی سلامتی کمیٹی کاجلاس بلانے کا فیصلہ

Dec 26, 2022 | 11:20 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کےمعاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلی سول و عسکری حکام شرکت کرینگےاجلاس رواں ہفتے ہی بلائے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی،دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی بحث ہوگی۔

مزیدخبریں