روپے کی بے قدری،ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

Dec 26, 2022 | 11:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

آج صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید مہنگا  ہوگیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 36 پیسے مہنگا ہو کر 226روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

جمعے کےروز انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد شاندار تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 39 ہزار 669 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 637 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 40 ہزار 306 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔

مزیدخبریں