پرویزالہٰی کی ناکامی کیلئے حکمران اتحاد کا نیا منصوبہ تیار

پرویزالہٰی کی ناکامی کیلئے حکمران اتحاد کا نیا منصوبہ تیار
کیپشن: A new plan of the ruling coalition is prepared for the failure of Parvaizalhi(file photo)

ایک نیوز نیوز: پنجاب کے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ناکام کیسے بنایا جائے؟ پی ڈی ایم نے نیا سیاسی پینترا تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنے کو اپنا پلان اے قرار دیا تھا۔ اسمبلی تحلیل سے روکنے کی کامیابی کے بعد اب حکمران اتحاد نے پرویز الہٰی کی ناکامی کیلئے پلان بی مرتب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اب پنجاب اسمبلی کے مخصوص ممبران سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے۔ حکمران اتحاد نے اس منصوبے کو پلان بی کا نام دیا ہے۔ اس حوالے سے شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین کی اہم ملاقات ہوچکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روابط کیلئے تجویز کیے گئے ممبران مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سو اختلاف رکھتے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمت کے گرو آصف زرداری، چودھری شجاعت، جہانگیر ترین اور ن لیگ کے اہم رہنما یہ ٹاسک مکمل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ اسی پلان کے تحت قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ممکنہ طور پر 5 جنوری کو واپس وطن آرہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے صوبائی وزیرحسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نامنظوری کو پی ٹی آئی اور پرویز الہٰی نے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا ہے۔