ڈیوڈ وارنر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Dec 26, 2022 | 10:26 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آسٹریلین کرکٹ ٹیم  کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر  نے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 14 ویں آسٹریلوی کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے یہ اعزاز جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اپنے نام کیا،۔  اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، اسٹیو وا ،ایلن بارڈر ،شین وارن مارک وا اور گلین میگرا بھی 100 ٹیسٹ کھیل چکےہیں۔اس کے علاوہ این ہیلی،مائیکل کلارک ،نیتھن لیون ڈیوڈ بون ،جسٹن لینگر مارک ٹیلر میتھیو ہیڈن  نے یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر سڈنی ٹیسٹ سے قبل اپنے کیرئیر کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کریں گے۔ وارنر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر اپنے ملک میں الوداعی ٹیسٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔

مزیدخبریں