ایک نیوز نیوز: پنجاب کے علاقے ساہیوال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں سفاک درندے نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا اور انکار پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔
ملزم نے مغوی خاتون کی لاش خالی کوارٹر میں پھینکی جس کی اطلاع مکینوں نے پولیس کو دی اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی میت کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔