ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر اور نائب محمد رضوان کو آرام دے کر ان کی جگہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کو 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے 10 کیچز کے ساتھ 50 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی۔
پلیئنگ الیون میں فاسٹ بولر میر حمزہ کی بھی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔