کامیڈین اور سماجی کارکن علی گل پیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Dec 26, 2022 | 09:32 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: وڈیرے کا بیٹا گانے اور طنز و مزاح کی بھرپور وائرل ویڈیوز سے مشہور ہونے والےگلوکار ، کامیڈین اور سماجی کارکن علی گل پیر نے شادی کرلی ۔ علی گُل کی بیوی عظیمہ ان کی دوست اور ڈاکٹر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی گُل پیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ' اتنا پیار کرنے والے خاندان اور شریک حیات کو حاصل کرکے میں بہت خوش  ہوں،اللّٰہ کا شکر ہے'۔

شادی کے بندھن میں بندھنے پر علی گل پیر  کیلئےدوستوں اور مداحوں  کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں