چین:کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ایک دن میں 10 لاکھ مریض رپورٹ

Dec 26, 2022 | 09:21 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  چین میں کورونا کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ صنعتی صوبے ژجیانگ میں ایک دن میں 10 لاکھ نئے مریض سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے ژجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے جبکہ چین میں کورونا کی اس نئی لہر نے عالمی قوتوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

عالمی قوتیں شکوہ کر رہی ہیں کہ چین ایک بار پھر درست حقائق سامنے نہیں لارہا ہے، چین نے اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کی تعداد بتانے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے جس سے لگتا ہے کہ معاملہ گھمبیر ہے۔

دوسری جانب چینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 13 ہزار 583 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 242 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

مزیدخبریں