سردی بڑھنے ہی ملک بھر میں گیس بحران سنگین

Dec 26, 2022 | 00:46 AM

ایک نیوز نیوز:سردی میں گیس کی طلب بڑھنے پر  شارٹ فال 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ گیا۔
 سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کی طلب بڑھ گئی۔ ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہونے کے باعث لوڈ مینجمنٹ پرعملدرآمد محال ہوگیا۔ ملک کے کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ مجبوری بن گئی۔ملک میں گیس کی طلب 3600 ایم ایم سی ایف ڈی ہوچکی ہے اور دستیابی 2400 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔کھاناپکانے کے اوقات میں گیس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پرمجبور ہیں حکومت کم از کم کھانے پکانے کے اوقات میں بھی گیس فراہم کرے ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی طلب 1250 جبکہ رسد 900 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سوئی نادرن گیس کمپنی کی طلب 2300 اور رسد 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

جڑواں شہروں میں گیس کی طلب 180 ایم ایم سی ایف ڈی اور رسد صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس طرح راولپنڈی اسلام آباد میں گیس کا شارٹ فال 100 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکا ہے۔

مزیدخبریں