ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا اہم بیان سامنے آگیا ان کا کہناتھا کہ آئین کے تحت وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے بڑھےگا، وفاقی حکومت میں آئینی طریقے سے تبدیلی آئی کیونکہ مسلم لیگ ن قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ کو آئینی اختیار کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی اور پھر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی نوٹیفائی کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں، آئینی اختیار کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کیا، عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ پی ڈی ایم نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لیے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔