ایک نیوز نیوز:برازیل فٹ بال ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی پیلے ان دنوں کینسر، گردوں اور دل کے امراض کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی فٹ بالر کیلان مباپے نے سٹارکھلاڑی پیلے کی صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔کرسمس کے موقع پرپیلے سے ان کی فیملی نے ملاقات کی ۔پیلے کے بیٹے ایڈینہو کو حال ہی میں سیری بی فٹ بال کلب کے کوچ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ بھی اپنی بہنوں کی طرح اپنے والد کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے۔
بیٹے نےانسٹاگرام پر اپنے والد کا ہاتھ تھامے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ والد صاحب میری طاقت آپ کی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے اعلان کیا کہ پیلے کا کینسر کا مرض بہتر ہو رہا ہے اور انہیں دل اور گردے کے امراض کے لیے مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ پیلے کو بہت سے لوگ ایک عظیم فٹ بالر کی طور پر جانتے ہیں اور اسپتال داخل ہونے کے بعد انہیں فرانسیسی فٹ بالر کیلان مباپے سمیت بہت سے لوگوں نے صحتیابی کے پیغامات بھیجے۔ کیلان مباپے نے اپنے مداحوں سے ان کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی۔