برطانیہ کی 102 سالہ خاتون معمر ترین سکائی ڈائیور بن گئیں

Aug 26, 2024 | 23:11 PM

ویب ڈیسک: برطانیہ کی معمر ترین سکائی ڈائیور نے انگلش کاؤنٹی سفوک میں آسمان سے چھلانگ لگا کر تاریخ رقم کر دی۔

جنگِ عظیم دوم کی ویٹرن اور ویمنز رائل نیول سروس سابق ممبر مینیٹ بیلی نے اپنی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر عطیات جمع کرنے  کیلئے آسمان سے چھلانگ لگائی اور سکائی ڈائیونگ کرنے والی معمر ترین خاتون بن گئیں۔

مینیٹ بیلی نے یہ چھلانگ 85 سالہ شخص کی پیراشوٹ جمپ سے متاثر ہوکر لگائی جس کا مقصد تین خیراتی اداروں کے لیے 30 ہزار پاؤنڈز جمع کرنا تھا۔

102 سال کی عمر میں مینیٹ بیلی کی پُرخطر اسکائی ڈائیو ہمت اور ثابت قدمی کا ایک نمونہ ہے اور اس کوشش نے 2017 میں 101 سالہ ورڈن ہائیس کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

مینیٹ بیلی کا کہنا تھا کہ جب (جہاز کا) دروازہ کھلا تو انہوں نے سوچا کہ وہ اس سے زیادہ کچھ اور نہیں کر سکتیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مینیٹ نے کوئی پُرخطر کام انجام دیا ہو، 100 برس کی ہونے سے قبل انہوں نے ایف ون ٹریک سلورسٹون پر فراری میں 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر سواری کی تھی۔ 

مزیدخبریں