ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان 

Aug 26, 2024 | 21:51 PM

ایک نیوز:آئی سی سی  نے  ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ بنگلہ دیش سے یو اے ای شفٹ کیا گیا ہے ،میگا ایونٹ 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات کے دو مقامات پر منعقد ہوگا ،ٹورنامنٹ میں دنیا کی ٹاپ 10 خواتین ٹیموں پر مشتمل ہوگا ،ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جائیں گے۔   

مزیدخبریں