عبدالعلیم خان سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا  کی ملاقات  

Aug 26, 2024 | 20:53 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا  نے ملاقات کی ہے،  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال    کیا گیا ۔  

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارتی امور میں اضافہ ہو سکتا ہے ،شاہراہوں کے ذریعے براستہ افغانستان، چین اور وسط ایشیائی ریاستوں مشرقی یورپ تک رسائی چاہتے ہیں، ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور سارے خطے کیلئے خوش آئند ہو گا ۔

ملاقات کے موقع پر بیلاروس کےسفیر آندرےمیٹیلیسا کا کہنا تھا کہ   پاکستان میں قیام خوشگوار، لوگ ملنسار اور یہاں سبزیاں اور پھل شاندار ہیں ، پاکستان اور بیلاروس کے مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں