ویب ڈیسک:نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے حکومت نے ٹیکسز کے ذریعے پٹرول کو ناقابل استعمال بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے 28اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی ،ہڑتال کا فیصلہ عوام کا اپنا فیصلہ ہے تاجر برادری نے متفقہ فیصلہ کیا ہے ،نجی و سرکاری ملازمین کا فیصلہ ہے کہ حکمران کوئی ریلیف نہیں دے رہے ،تاجر برادری اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کیے گئے ہیں اور تمام افراد نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کی ہے،اگر حکومت نے اس ہڑتال کو روکنے کی کوشش کی تو حکومت ملک انارکی میں دھکیل دے گی ۔
انہوں نے کہا بجلی انتہائی مہنگی ہے اور پٹرول عوام کے لیے سستا ہو سکتا ہے ،حکومت نے ٹیکسز کے ذریعے پٹرول کو ناقابل استعمال بنا دیا ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہی ہیں ،جماعت اسلامی نے 14دن دھرنا دیا اس موقع پر مزاکرات ہوئے معائدہ ہوا اور وزرا نے اس پر دستخط کیے اور دھرنے میں اسے تسلیم کیا ،معاہدے ے مطابق آئی پی پیز پر نظر ثانی کے لیے 30دن کا وقت طے پایہ تھا، معاہدے میں طے پایا تھا کہ بجلی اور پٹرول کی وہ قیمتیں مقرر کی جائیں کو اصل قیمت ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا تاجر دکاندار اور ایکسپورٹر زپر جو قدغنیں ہیں ان کو ہٹایا جائے گا عوام متحد ہو کر شٹر ڈاؤن کر کے ایک پلیٹ فارم پر آئین گے تو یہ ان کے لیے بہتر ہو گا ،ہم نے دھرنا موخر کیا تھا لیکن ہم کہا تھا ہم گھر نہیں بیٹھیں گے ،ملک بھی میں ہم جلسے کیے ہیں اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد کی طرف پورے ملک سے لانگ مارچ کیا جائے گا ،حکومت دھرنے کے بعد طے ہونے والے معائدے پر عمل درآمد کرے ۔