محسن نقوی نے  بانی پی ٹی آئی کے الیکشن سے متعلق الزامات کا جواب دیدیا

Aug 26, 2024 | 18:35 PM

ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے الیکشن میں سے متعلق الزامات کا جواب دیدیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی سے جب صحافی نے  بانی پی ٹی آئی کے الزامات سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ انتخابات الیکشن کمیشن نے کرائے تھے میں نے نہیں، میرا کام صرف معاونت کا تھا جو میں نے کیا، ہمارا کام امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کسی سیاسی شؒخص کا جواب نہ دوں،  لیکن الزام سوچ سمجھ کر لگانا  چاہئے۔ 

یاد رہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نقوی نے فراڈ الیکشن کروایا۔  

دوسری جانب  کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے ،کرکٹ ٹیم کا حال 3سال سے براہے،مجھے چیئرمین پی سی بی بنے ہوئے 5یا6ماہ ہی ہوئے ہیں،میرے پاس دو آپشنز تھے کہ میں یا تو کام لوگوں کو دکھانے کیلئے کرلوں یا ایسے کام کروں جس کے دور رس اثرات ہوں، میرے چارج سنبھالنے کے دوسرے یا تیسرے دن ہی لوگوں کی خواہش تھی کہ میں استعفیٰ دوں اور چلاجاؤں، میں جاؤں گا ضرور لیکن اس کرکٹ کو ٹھیک کرکے جاؤں گا کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دے سکتا۔  

مزیدخبریں