ماہ رنگ بلوچ اور دھرنا دینے والے بلوچستان میں مارے گئے پنجابیوں کیلئے نہیں بولتے،خواجہ آصف

Aug 26, 2024 | 18:19 PM

 ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے دھرنا دینے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے لاپتہ لوگوں پر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر اسلام آباد آکر دھرنا دے دیتے ہیں، بلوچستان میں مزدوروں کے ساتھ جو ہوا اس پر یہ خاموش ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہے، یہ صرف اپنے لئے بولتے ہیں پنجابیوں کے لئے کچھ نہیں بولتے۔

 انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں کہا کہ ’لاپتہ افراد کا مقدمہ لڑنے والے اور جلوس نکالنے والے دھرنا دینے والے آج جو خون ناحق بلوچستان میں بہایا گیا اس پہ بھی بولیں، احتجاج کریں، جن کے پیارے آج بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں‘۔ 

انہوں نے مزید کہا گوادر ایئرپورٹ ابھی بھی زیر تعمیر ہے ، گوادر اسی سال مکمل ہو جائے گا آپریشنل ہو جائے گا ،کچھ ایئرپورٹس پر فلائٹس نہیں ہیں لیکن ایئرپورٹس بند نہیں ہیں ،آپریشن نہ ہونے کی وجہ کم ٹریفک ہے ،نقصان والے روٹس پہ فلائٹس چلانا نقصان کے مترادف ہے ،اگلے مہینے میں پی آئی کی بولی بھی ہونے والی ہے۔ 

مزیدخبریں